Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا بھارت سے ادویات درآمدگی پر تحقیقات کا حکم

شائع 09 مئ 2020 06:03am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خآن نے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کرنے پر سامنے آیا جو مسترد کردی گئی تھی۔

دریں اثناء وزیر اعظم آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 16 وزارتوں کو دوسری بارسرخ پروانہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کئے تاہم 5  پرعمل درآمد نہیں ہوا، جس کیلئے 21 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ، کابینہ کو رپورٹ دے گا، عملدرآمد میں کوتاہی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں کو خالی آسامیوں کیلئے قواعد و ضوابط بنانے کے علاوہ سرکاری ملازمین کی سنیارٹی اورترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div